بونیر : ایس ایچ او بٹاڑہ گن مینوں سمیت ممنوعہ جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

بونیر میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بٹاڑہ کے ایس ایچ او مسعود شاہ کو اپنے گن مینوں کے ہمراہ ممنوعہ جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی رینجر وائلڈ لائف بخت زادہ نے عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او بٹاڑہ مسعود شاہ اور ان کے گن مینوں کو غیر قانونی شکار کرتے ہوئے قابو کر لیا۔

موقع پر موجود مقامی افراد نے محکمہ جنگلی حیات کو بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایس ایچ او انہیں زبردستی اپنے ساتھ غیر قانونی شکار کرنے کے لیے لے کر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن: پولیس لائنز خودکش حملےمیں مطلوب دہشت گردسمیت3 جہنم واصل

محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے قانون کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او بٹاڑہ مسعود شاہ اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

Scroll to Top