نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025 کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور، پشاور، ایبٹ آباد اور ملتان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
پہلے سیمی فائنل میں پشاور کا مقابلہ ایبٹ آباد سے ہوگا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور بلوز اور ملتان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
کوارٹر فائنلز کے مرحلے میں ایبٹ آباد نے لاہور وائٹس کو، ملتان نے کراچی وائٹس کو، پشاور نے فیصل آباد کو، اور لاہور بلوز نے سیالکوٹ کو شکست دی، جس کے نتیجے میں یہ چار ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں چوتھا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ
یہ میچز کرکٹ شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث بنے ہوئے ہیں، اور اب سیمی فائنلز کی فاتح ٹیمیں فائنل میں پہنچ کر ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گی۔





