کراچی : نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے خلاف اٹھائے جانے والے اشتعال انگیز بیانیے کے پیچھے اصل کردار وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو قرار دیا جا رہا ہے، جو مسلسل تیسری بار وزیراعلیٰ بن کر صوبے کے وسائل، اختیارات اور اقتدار پر اپنا مضبوط کنٹرول جمائے بیٹھے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کہ مراد علی شاہ، بلاول بھٹو زرداری کو محض ایک سیاسی مہرے اور فرنٹ مین کے طور پر سامنے رکھ کر لسانی و جذباتی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں، تاکہ نئے صوبوں اور انتظامی اکائیوں کی بحث کو کچلا جا سکے اور صوبے کے کھربوں روپے کے بجٹ پر موجودہ اجارہ داری برقرار رکھی جا سکے۔
سندھ کی تقسیم کے نام پر خونریزی کی دھمکیاں عوامی ہمدردی یا صوبے کی محبت کے بجائے اس گہرے سیاسی اور مالی خوف کا نتیجہ ہیں کہ نئے انتظامی یونٹس بننے سے موجودہ حکمران ٹولے کا مالی، بیوروکریٹک اور انتظامی کنٹرول ختم ہو سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا دوٹوک کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو یہ حقیقت سمجھنی چاہیے کہ وہ مراد علی شاہ کی مبینہ بدترین طرزِ حکمرانی، کراچی کی زبوں حالی اور اندرونِ سندھ کی تاریخی محرومیوں کا سیاسی بوجھ اپنے کندھوں پر لادے پھر رہے ہیں، جبکہ اس سارے نظام کے مالی اور انتظامی فوائد وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھے بااثر مفاد پرست گروہ کے حصے میں آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مودی اور بی جے پی کے خارجہ دعوے ڈوب گئے، ملائیشیا نے بھارت کا ویزا بند کر دیا، بھرم چکنا چور، یکم جنوری 2027 سے نئی پابندی نافذ
یہ بھی ماننا ہے کہ جب تک این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملنے والے اربوں روپے اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا اختیار ایک ہی حکمران طبقے کے ہاتھ میں مرتکز رہے گا، اس وقت تک ہر اصلاحاتی، عوامی اور انتظامی تجویز کو صوبے کے خلاف سازش قرار دے کر دبایا جاتا رہے گا۔
اسی حکمتِ عملی کے تحت نئے صوبوں کے معاملے پر بلاول بھٹو مسلسل بیانات داغ رہے ہیں، جبکہ مراد علی شاہ بظاہر خاموشی اختیار کر کے پسِ پردہ تمام ڈوریاں ہلاتے دکھائی دیتے ہیں۔
تجزیہ کار خبردار کر رہے ہیں کہ اگر بلاول بھٹو اپنی ہی جماعت کے اندر موجود بااثر عناصر کے سیاسی و مالی مفادات کا بوجھ اسی طرح اٹھاتے رہے تو انہیں شدید سیاسی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
اس تمام معاملے پر سب سے بڑا اور کڑا سوال یہی کھڑا ہوتا ہے کہ بلاول بھٹو اپنی آزاد سیاست کر رہے ہیں یا پھر پارٹی کے اندر بیٹھے طاقتور عناصر کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں؟





