ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم صوابی اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو اور بہاولپور میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تیرہ کروڑ کی لیکسس 600 الٹرا لگژری جو نہ ایف بی آر میں ڈیکلیئرڈ ہے اور نہ الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں، فضل الرحمان کے پاس کیسے آئی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔

Scroll to Top