نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی (ایس پی ڈی سی) کے دوسرے اجلاس کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور توانائی کے شعبوں سمیت دوطرفہ تعاون میں بڑھتی ہوئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مضبوط سیاسی تعلقات کو ٹھوس معاشی ثمرات میں بدلا جائے گا اور خطے میں مکالمے اور کشیدگی میں کمی کے فروغ کے لیے مشترکہ دفاع کے مکہ معاہدے کے تحت قریبی رابطہ کاری برقرار رکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : نہ کوئی قانونی حیثیت، نہ فورس سے کوئی تعلق، محض انتشاری ٹولے: کوہاٹ کے ایس ایچ اوز نےشرپسند امن کمیٹیوں کو یکسر مسترد کر دیا
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے پرتپاک میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی فعال سفارت کاری کو سراہا۔





