ہمارے بہت سے ساتھی دوسالوں سے جیلوں میں ہیں ،ہمارا مینڈیٹ چوری کیاگیا اور اب ہمیں سیاسی ایکٹیویٹی کی اجازت نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ہم سے نشان چھین لیا ، کےپی سینٹ کے انتخابات پر ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہورہی کیا وجہ ہے کہ ابھی تک الیکشن نہیں ہورہے ، اس پر قوم آپ کو کبھی بھی معاف نہیں کریگی ۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات پر اڈیالہ جیل عمل درآمد نہیں کررہے ، عمران خان کے مقدمات عدالتوں میں نہیں لگ رہے اس صوبے کے علاوہ پاکستان ہمارے لیے کنٹینر ستان بن گیا ہے ہم اٹک پل کے اس پار نہیں جاسکتے ۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پھر کہتے ہیں کیوں نفرت یاجارہا ہے ، عدالتی فیصلوں کے باوجود عمران خان سے ملاقاتوں پر پابند ی لگا دی گئی عید کے بعد توہین عدالت کی درخواست دائر کررہے ہیں ، اگر عدالت اپنے فیصلے منوا نہیں رہے اور اس کی بے توقیری کی جارہی ہے تو پھر یہ سلسلہ بند ہوناچاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ قوم سوال کررہی کہ اگر وہ ایک معمولی افسر سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرسکتی تو پھر اس کو بند کیاجانا چاہیے ، عمران خان سے بند ملاقاتوں پرپابند ی ختم کرنا چاہیے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایک شخص سے اتنا خوف کبھی نہیں دیکھا ، نومبر کے بعد 5 ہزار کارکنان ہمارے گرفتار ہوئے ہیں ، اگر ساتھ دینے والوں نے حکومت سے ہاتھ اُٹھائے تو کل انہیں بھی مشکلات ہونگی ، اور ہاتھ ہٹتے زیادہ دیر نہیں لگتی ، پتہ بھی نہیں چلتا ہاتھ کب آٹھ گیا؟





