مردان: تخت بھائی کے تاریخی بدھ مت آثارِ قدیمہ کی پہاڑی سلسلے میں آگ بھڑک اٹھی

مردان: تخت بھائی کے تاریخی بدھ مت آثارِ قدیمہ کے پہاڑی سلسلے میں واقع قندھاروں کلے کے اطراف میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آگ کی شدت کے باعث مقامی افراد اور سیاحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، تاہم فوری طور پر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر کارروائی کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لیکن پہاڑی سلسلے کی اونچائی اور مشکلات کے باعث پانی کی رسائی ممکن نہ ہو سکی۔ اس وجہ سے ریسکیو ٹیمیں روایتی طریقوں سے آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو 1122 کے قریبی اسٹیشنوں اور ٹی ایم اے کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں اور آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پشاور ،پاک افغان گڈز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ پرقابو پالیا گیا

مقامی حکام نے کہا کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top