سیکیورٹی فورسز کی ضلع کرم میں کامیاب کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

  سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم کے علاقے ہیڈ کرم کے شمال مشرق میں خفیہ اطلاعات اور فضائی نگرانی کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور دو سے تین کو زخمی کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 نومبر 2026 کو دن ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ہیڈ کرم کے عمومی علاقے میں سرویلنس کے دوران خوارج اور حمزہ گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔

مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دوپہر ایک بجے سے شام چار بجے تک جدید ہتھیاروں اور مارٹرز کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

فورسز کی اس بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں تین دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے جبکہ دو سے تین دہشت گرد شدید زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر نگرانی کا عمل جاری ہے۔

Scroll to Top