دیر بالا میں دو گاڑیوں کے تصادم میں 12 افراد زخمی، تین کی حالت تشویشناک

دیر بالا: خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں دو گاڑیوں کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

 حادثہ دیر بالا کے علاقے واڑی، موھا شریف کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے واڑی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، تاہم تمام افراد کو ہسپتال میں طبی دیکھ بھال دی جا رہی ہے۔

مقامی حکام اور ریسکیو ٹیموں نے حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں ہری پور :ہزارہ موٹر وے پر ٹریفک حادثہ ،15افراد زخمی

اس حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، تاہم پولیس اور متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

Scroll to Top