حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ،نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں پر نظرثانی کی گئی ہے۔
 اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کے بعد نیا نرخ 319 روپےفی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جو اس سے قبل 322 روپے فی لیٹر تھا۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور اس کا نرخ بدستور 357روپے فی لیٹر برقرار رکھا گیا ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق24 نومبر دو ہزار چھبیس سے ہوگا۔

Scroll to Top