پشاور: ڈی جی پی ڈی اے نے پارکوں کی سہولتوں میں اضافے کی ہدایات دیں

پشاور: ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے ڈائریکٹر روڈز اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کے ہمراہ N-4 پارک، فیز 4 راؤنڈ اباؤٹ اور باب پشاور فیز 3 سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران انہوں نے مختلف ترقیاتی کاموں کی نگرانی کی اور متعلقہ حکام کو پارک کی سہولتوں میں اضافے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی پی ڈی اے نے N-4 پارک کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے مزید جھولے لگانے، اوپن ایئر جم کی مرمت کرنے اور ضروری پینٹ ورک کرنے کی ہدایات دی تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پارک کی دیکھ بھال اور سہولتوں میں اضافہ عوام کے لیے تفریح اور صحت مند سرگرمیوں کا موقع فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیںپشاور: ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی اے کا کارخانو مارکیٹ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن

فیز 4 راؤنڈ اباؤٹ سے ٹرف کی ٹائلیں ہٹانے کی ہدایات دی گئیں تاکہ اس علاقے کو سبز جگہ میں تبدیل کیا جا سکے، جو ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے مزید سبز و شاداب مقام فراہم کرے گا۔

Scroll to Top