زرعی یونیورسٹی پشاور میں اساتذہ اور دیگر عملے کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

زرعی یونیورسٹی پشاور میں اساتذہ اور دیگر عملے کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

مظاہرین نےاحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ وی سی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ مالی بحران کے باعث یونیورسٹی میں داخلوں کی شرح کم ہوتی جا رہی ہے،وی سی نے تنخواہوں اور بقایہ جات کے فنڈز روک رکھے ہیں۔

وی سی زرعی یونیورسٹی پشاور نے کہاکہ یونیورسٹی ملازمین کی 10 ماہ کے بقایہ جات ہیں،یونیورسٹی کے پاس ادائیگیوں کے لیے فنڈز موجود نہیں،فنڈز ملتے ہی تمام ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔

Scroll to Top