عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہوچکا ہے، سینئر اینکر پرسن پارس جہانزیب کا دعویٰ

سینئر اینکر پرسن پارس جہانزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہوچکا ہے تاہم عمران خان کوئی ڈیل نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی ایسی رہائی چاہتے ہیں جس سے ڈیل کا تاثر پیدا ہو۔

پارس جہانزیب نے اپنے پوڈ کاسٹ میں مزید کہا ہے کہ عمران خان کو بنی گالہ یا پختونخوا شفٹ ہونے کی آفر کی گئی تھی اور ان سے خاموش رہنے اور سسٹم کو چلنے دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور یہ آفرز اب بھی عمران خان کے پاس موجود ہیں تاہم عمران خان اس حوالے سے کچھ یقین دہانیاں چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ٹوئیٹر اکاونٹ بھی انہی مذاکرات کے تناظر میں خاموش ہے جبکہ تحریک انصاف کی خارجہ کمیٹی کو بھی اسی وجہ سے تحلیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان اور تنویر احمد اس حوالے سے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

 

Scroll to Top