پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل افراد ہی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرنے کے اہل ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عمران خان سے ملاقات کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کرنیوالوں کے ناموں کی فہرست مرتب کریگی ، فہرست کی منظوری عمران خان سے لی جائیگی ۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ جیل حکام کے خلاف فوری طورپر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائیگی ،کے پی حکومتی عہدیدار کسی بھی دن اور وقت عمران خان سے ملاقات کیلئے آزاد ہوں گے ، کے پی حکومتی عہدیداروں کیلئے پانچ رکنی کمیٹی کی فہرست کی پابندی لازم نہیں ہوگی ۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ بیرسٹر گوہر ، سلمان اکرم اور انتظار پنجوتھا میں سے کسی ایک کے ذریعے فہرست جیل حکام کو ارسال کی جائیگی ، یہ طریقہ عمران خان کی ہدایت اور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ہے ، فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا۔





