سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت نے شہریوں میں خوف وہراس پھیلا دیا ، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کیلئے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان کی طلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔





