واپس بھیجے گئے افغان مہاجرین افغانستان میں رُل گئے ،افغان حکومت سے اقدامات کی اپیل

واپس بھیجے گئے افغان مہاجرین افغانستان میں رُل گئے ،افغان حکومت سے اقدامات کی اپیل

افغان مہاجرین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس افغانستان میں رہائش کیلئے گھر ہیں نہ زمین جس پر وہ کوئی گھر تعمیر کرسکیں ،ان مہاجرین نے عبوری افغان حکومت سے اقدامات کی اپیل کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے واپس جانیوالے افغان شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ساری فصلیں اور مویشی برباد ہوگئے یہ مسائل اسوقت شروع ہوئے جب ہم پر چھاپے مارے گئے ، میرا بیٹا گرفتار ہوا ، جو لوگ گھروں میں تھے ، انہیں بھی واپس بھیج دیا گیا ۔

افغان مہاجر محمد نبی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں ہمارے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں ، ہمارے پاس نہ گھر نہ زمین ہمارا سارا سامان باہر پڑا ہے اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے روزگار کا بندوبست کیاجائیں ۔

ادھر افغانستان کی وزارت شہری ترقی کا دعویٰ ہے کہ وطن واپس آنیوالے مہاجرین کیلئے ملک بھر میں درجنوں رہائشی کالونیاں قائم جاچکی ہیں ،مہاجرین کیلئے ملک بھر میں 60رہائشی کالونیاں تیار کرچکی ہے جبکہ ہمارے صوبائی دفاتر مزید کالونیوں کی تیاری پر کام کررہے ہیں ۔

Scroll to Top