وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست انصاف پر قائم تھی ،ہم پر تشدد ،ہمارے 14لوگوں کو شہید کیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا،مدینہ کی ریاست انصاف پر قائم تھی ، 2024کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک کی خاطر مذاکرات کیلئے تیار ہیں ،ان کا مقصد اقتدار کا حصول کرنا نہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم پر تشدد کیاگیا ، ہمارا لیڈر اس کی بیوی اور ہمارے کارکن جیلوں میں ہیں ، ہمارے 14لوگوں کو شہید کیاگیا۔





