میرے خلاف بات کرنے کا حق صرف بانی پی ٹی آئی کو ہے، کسی اور کو نہیں، شیر افضل مروت

میرے خلاف بات کرنے کا حق صرف بانی پی ٹی آئی کو ہے، کسی اور کو نہیں، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے پارٹی قیادت اور مخصوص افراد پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے میرے ساتھ وہ سلوک کیا جو پہلے کسی کے ساتھ نہیں ہوا۔

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے سوا کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ان کے خلاف غلط بیانی کرے۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی کے سامنے میری برائیاں کی گئیں اور بغیر تحقیق کے مجھے پارٹی سے فارغ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کیا ضرورت ہے کہ میں بانی کی بہن سے جھگڑا کروں؟ میں نے پارٹی میں کبھی گروپنگ کا حصہ نہیں بنا، شیرافضل مروت نے پارٹی فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، “میناخان کی جگہ ایسے شخص کو لایا گیا جس نے الیکشن میں پی ٹی آئی کی مخالفت کی۔”

شیرافضل مروت نے صحافی اور وی لاگر عمران ریاض پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کے قاتلوں کو بے نقاب کرے گا، لیکن دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اب کیوں نہیں کر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک نے حلقے کے عوام کو کھری کھری سنا دیں ”آپ نے جس کو ووٹ دیا، اب اُسی سے امید رکھیں“

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ عمران ریاض نے یوٹیوب کی کمائی سے چکوال میں مربع زمین خرید رکھے ہیں، ان وی لاگرز کا کام اب صرف پارٹی قیادت کو نشانہ بنانا رہ گیا ہے۔

Scroll to Top