بھارتی رویہ خطے کے لیے تباہ کن، سندھ طاس معاہدے کو چیلنج نہ کرے، ہمایوں خان

پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنما ہمایون خان نے کہا ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے جیسے بین الاقوامی معاہدوں کو چیلنج کرنے سے گریز کرنا چاہیے اس تاریخی معاہدے میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ممکن نہیں۔

 ہمایوں خان نے بھارت کے جارحانہ رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی پالیسی خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

اپنے بیان میں ہمایوں خان نے کہا کہ بھارت نے 2024 میں مستقل انڈس کمیشن کی سالانہ میٹنگز کو ملتوی کرنے کی کوشش کی، جو ایک خطرناک پیش رفت ہے۔

ہمایون خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ عمل معاہدے کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے مترادف ہے جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں کشیدگی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرار داد منظور ،مہم جوئی کا جواب دیا جائے گا

پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنما ہمایوں خان نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پانی کو بطور ہتھیار یا جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی تو پاکستان اس کا بھرپور اور کڑا جواب دے گا۔

ہمایوں خان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم اور متفقہ دستاویز ہے جس کا احترام نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی برادری کی بھی ذمہ داری ہے۔

Scroll to Top