کرم میں پائیدار امن کی جانب قدم، اسلحہ جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ شروع

کرم میں پائیدار امن کی جانب قدم، اسلحہ جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ شروع

کرم ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ علاقے میں امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت اسلحہ جمع کرانے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد کامیابی سے جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں بنکرز کو منہدم کرنے کا عمل تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے علاقے میں پائیدار امن کے قیام کی امید مزید مضبوط ہوئی ہے۔

قبائلی رہنما حاجی عبدالمَنان کے مطابق لوئر کرم کے عمائدین نے اپنی رضامندی سے بھاری تعداد میں اسلحہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ ان کے مطابق جمع کرائے گئے اسلحے میں مارٹر گولے اور مشین گنز جیسے بھاری ہتھیار بھی شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد کر کے علاقے میں مستقل قیامِ امن کو یقینی بنایا جائے گا۔

Scroll to Top