پہلگام میں کشمیریوں کی پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار، دو قومی نظریہ آج بھی زندہ

پہلگام میں کشمیریوں کی پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار، دو قومی نظریہ آج بھی زندہ

مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حالیہ واقعے نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے یہ حقیقت آشکار کر دی کہ کشمیری مسلمانوں کے دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ایک عوامی اجتماع کے دوران ایک کشمیری خاتون نے ایک سوال کے جواب میں دو ٹوک انداز میں کہا کہ جیسے آپ کے دل میں ہندوستان ہے ویسے ہی کشمیریوں کے دل میں پاکستان ہے۔

کشمیری خاتون نے پاکستان سے والہانہ محبت ، اپنی گہری مذہبی اور جذباتی وابستگی کا کھل کر اظہار کیا، خاتون نے کہا یہ سچ ہے ہم کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، خاتون نے مزید کہا کہ پاکستانی ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔

خاتون کی بات پر ایک بھارتی ہندو نے کہا کہ یہ سوچ کی لڑائی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کشمیری عوام کا نظریاتی اور جذباتی تعلق پاکستان کے ساتھ قائم ہے اور اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کراس کرکے ہندوستان کو پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے!رہنما تحریک خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں

مذہبی سکالرز کا کہنا ہے کہ کشمیری خاتون کا یہ دو ٹوک بیان ایک بار پھر دو قومی نظریے کی سچائی کو واضح کرتا ہے، وہی نظریہ جو برصغیر کے مسلمانوں کی جداگانہ شناخت اور آزادی کی بنیاد بنا تھا۔

یہ واقعہ ایک مرتبہ پھر اس امر کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے جبری تسلط کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے مذہبی و نظریاتی رشتے کو پاکستان کے ساتھ جوڑے ہوئے ہیں۔

Scroll to Top