کھیل میں سیاست، بھارت سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ سے فرار

اسلام آباد: بھارت نے سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ میں شرکت سے انکار کر دیا، جسے مبصرین کھیل کے میدان میں سیاست لانے کی ایک اور مثال قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ چیمپئن شپ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ایران، قازقستان، ترکمانستان، ازبکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ بھارت نے آخری لمحات میں اپنی شرکت منسوخ کر دی، جس کی وجہ پاکستان میں کھیلنے سے گریز بتائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انڈین والی بال فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو اجازت نامہ جاری کرنے سے انکار کر دیا اور اس فیصلے سے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 2024 میں ترکمانستان کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اس سال بھی ایونٹ کی کامیاب میزبانی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ: مقبوضہ کشمیر نے مودی کی پالیسیاں ٹھکرا دیں

منتظمین کے مطابق بھارتی انکار کے باوجود چار ممالک اب بھی مقابلے میں شریک ہیں اور ایونٹ کی سرگرمیاں منصوبے کے مطابق جاری رہیں گی۔

سپورٹس ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا کھیلوں میں سیاسی مقاصد کے لیے فیصلے کرنا افسوسناک ہے اور یہ کھیلوں کی روح کے منافی ہے، جہاں مقابلے کا اصل مقصد دوستی، یکجہتی اور کھیلوں کے فروغ کو بڑھانا ہوتا ہے۔

Scroll to Top