پہلگام حملہ، بدنام زمانہ ’را‘ بے نقاب، خفیہ دستاویزات نے سازش کا پردہ چاک کر دیا

پہلگام حملہ، بدنام زمانہ ’را‘ بے نقاب، خفیہ دستاویزات نے سازش کا پردہ چاک کر دیا

پہلگام حملہ! بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی سازش بے نقاب لیک شدہ دستاویزات نے مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ دھو ڈالا
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی بھارت کی بدنام خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ (R&AW) ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ فالس فلیگ حملے کے متعلق خفیہ دستاویزات سامنے آئی ہیں، جن میں نہ صرف ’’را‘ کے تخریبی منصوبوں کا انکشاف کیا گیا ہے بلکہ اس حملے میں بھارتی حکومت کی براہ راست شمولیت کا بھی ثبوت فراہم کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ دستاویزات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹیلی گرام‘‘ کے ذریعے لیک ہوئیں، جن میں Psy Ops کے عنوان سے تیار کردہ منصوبہ بندی، بیانیہ کنٹرول، اور میڈیا منیجمنٹ کے منظم نکات درج ہیں۔ اس لیک کے بعد عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ مزید مشکوک ہو گئی ہے۔

منصوبہ بندی میں بے قاعدگیاں، سازش ناکام
خفیہ ہدایات کے مطابق، پاکستان مخالف بیانیہ واقعے کے 36 گھنٹے بعد بنانے کی ہدایت دی گئی تھی، لیکن بھارتی میڈیا نے فوری طور پر پاکستان پر الزام دھر کر منصوبے کو خود ہی خراب کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تضاد سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ’’را‘‘ اندرونی اختلافات اور مبینہ طور پر ہندوتوا مخالف سوچ کا شکار ہے۔

بیانیہ سازی اور میڈیا کنٹرول کی ہوشربا تفصیلات
لیک ہونے والی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کو غیر مسلموں اور ریاست پر حملے کے طور پر پیش کیا جائے، اور میڈیا کو پیشگی 36 تا 48 گھنٹے قبل جائے وقوعہ پر تعینات کیا جائے، حملے کے 2 تا 4 گھنٹوں کے اندر جعلی گواہوں کے بیانات اور دھندلی ویڈیوز کی مدد سے فرضی تصاویر تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات کی مہم
دستاویز کے مطابق، مرکزی ہیش ٹیگ کے بجائے 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے غلط معلومات پھیلائی جائیں گی تاکہ بغیر کسی مرکزی کنٹرول کے آئی ایس آئی کو نشانہ بنایا جا سکے۔ مزید یہ کہ ’’بحث کا رخ کشمیر سے ہٹا کر عالمی اسلامی سازش کی طرف موڑنے‘‘کی باقاعدہ ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
عالمی تناظر، سفارت کاری اور فوجی حرکات

اس سازش کو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی موجودگی سے جوڑتے ہوئے عالمی برادری سے یکجہتی کی اپیل کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ ’’را‘‘ کی اس دستاویز میں لائن آف کنٹرول (LOC) پر بھارتی جارحیت کی حد 1.2 کلومیٹر تک محدود رکھنے، اور اقوام متحدہ یا چین کی ممکنہ ثالثی سے بچنے کے لیے تدابیر کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی سازش
دستاویز میں بلوچستان میں BLA اور BNA کی سرگرمیوں کا الگ الگ جائزہ لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کشمیر حملے کے بعد 3 تا 48 گھنٹے میں بی ایل اے سیلز کو سوئی اور کوئٹہ میں متحرک کیا جائے گا، تاکہ پاکستان میں بدامنی کی ایک اور لہر پیدا کی جا سکے۔

عسکری تائید، دفاعی ماہرین کا تجزیہ
دفاعی ماہرین کے مطابق، پہلگام واقعہ ایک سوچی سمجھی ریاستی دہشت گردی کی مثال ہے، جو بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ نے ماضی کی طرح اس بار بھی سیاسی فائدے کے لیے رچایا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس دستاویز نے مودی سرکار کے منافقانہ چہرے کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے، جہاں بے گناہوں کی جانوں کو صرف سیاسی فائدے کے لیے قربان کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top