طبی دنیا میں بڑی کامیابی: چھاتی کے کینسر کے ابتدائی علاج کے لیے نئی گولی منظور!

طبی سائنس اور سرطان کے علاج کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہےجہاں امریکا کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے چھاتی کے کینسر کے ابتدائی مرحلے کے علاج کے لیے ایک نئی گولی کے استعمال کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ 

اس پیش رفت کو دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے متاثرہ لاکھوں مریضوں کے لیے امید کی ایک بڑی کرن قرار دیا جا رہا ہے۔

طبی ماہرین اور تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس جدید گولی کے استعمال سے مریضوں میں کینسر کے دوبارہ لوٹ آنے یا اس کے باعث موت کے خطرے میں 30 فیصد تک کمی واقع ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ہی اس دوا کا استعمال بیماری کو جڑ سے ختم کرنے اور مریضوں کی زندگی بچانے میں نہایت مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس نئی دوا کی سب سے اہم خصوصیت اس کا وسیع دائرہ اثر ہےکیونکہ اس گولی میں چھاتی کے کینسر کی تقریباً 70 فیصد اقسام کے علاج میں استعمال ہونے کی گنجائش موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری و نجی ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری:دسمبر میں ایک ساتھ تین سرکاری تعطیلات کا اعلان!

یہی وجہ ہے کہ طبی اور فارماسیوٹیکل حلقوں میں یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اپنی افادیت اور وسیع تر استعمال کے باعث یہ گولی مستقبل قریب میں دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی دواؤں میں شامل ہو جائے گی۔

Scroll to Top