پاک فضائیہ نے ہندوستانی ایئر فورس کے جہاز کو ہوا میں ہی جام کر دیا، صحافی منصور علی خان نے سب سے بڑی خبر دے دی

سینئر صحافی منصور علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے حالیہ کشیدگی کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے ایک طیارے کو فضا میں ہی جام (jam) کر دیا، جو پاکستان کی جدید الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

یہ واقعہ 30 اپریل کی شب اس وقت پیش آیا جب بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے لائن آف کنٹرول کے قریب آزاد کشمیر کی حدود میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ پاک فضائیہ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف اپنے طیارے اسکریمبل کیے بلکہ الیکٹرانک وارفیئر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے کمان اینڈ کنٹرول سسٹم میں مداخلت کی۔

منصور علی خان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل اور AWACS طیاروں کو نہ صرف ریڈار پر لاک کیا بلکہ اُن کے کمیونیکیشن اور نیویگیشن سسٹمز کو بھی جام کر دیا، جس کے باعث دشمن کے پائلٹس دباؤ میں آ گئے اور فوراً پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی رافیل طیاروں کی مقبوضہ کشمیر میں فضائی نگرانی ، پاک فضائیہ کی کارروائی سے طیارے واپس

دشمن کی کمان اور کنٹرول سسٹم میں خلل ڈالنے کے لیے الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں کا استعمال جدید جنگ کا ایک اہم پہلو بن چکا ہے، اور پاکستان کی جانب سے بھارتی AWACS طیاروں کو جام کرنا اس میدان میں اس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔

Scroll to Top