مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی

Pakistan SCO Summit 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 140 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث سوات اور ملحقہ علاقوں کے مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top