مردان میں فائرنگ سےدو افراد جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیوزرائع کے مطابق جلالہ پڑائو میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ہیں۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ساجد علی ساکن جلالہ اور خالد ساکن چارسدہ سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔وجہ عداوت تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top