غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی میں تیزی، 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد وطن واپس بھیجے گئے

غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی میں تیزی، 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد وطن واپس بھیجے گئے

خیبرپختونخوا سے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری، اب تک 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد وطن واپس بھیجے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق، گزشتہ روز ایک ہزار 296 افغان باشندوں کو افغانستان واپس بھجوایا گیا، جن میں سے اکثریت کو طورخم سرحد کے راستے جبکہ 33 افراد کو انگور اڈہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس روانہ کیا گیا۔

محکمہ داخلہ رپورٹ کے مطابق، اب تک مجموعی طور پر 32 ہزار 503 افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ 19 ہزار 228 غیر قانونی افغان باشندے صرف طورخم کے راستے واپس بھیجے جا چکے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2023 سے لے کر اب تک خیبرپختونخوا سے 5 لاکھ 30 ہزار 286 افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے، جو حکومتی پالیسی کے تحت ملک بھر میں جاری واپسی مہم کا حصہ ہے۔

حکام کے مطابق یہ عمل قانون کے مطابق جاری رہے گا اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔ صوبائی حکومت نے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشتبہ سرگرمیوں سے بروقت آگاہ کیا جائے۔

Scroll to Top