سیاح حج کے ایام میں مقدس مقامات کا سفر نہیں کر سکیں گے، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی حج ایڈوائزری

سیاح حج کے ایام میں مقدس مقامات کا سفر نہیں کر سکیں گے، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی حج ایڈوائزری

سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنی حج ایڈوائزری میں جاری کرتے واضح کیا ہے کہ حج کے دوران غیر مجاز افراد مقدس مقامات کی طرف سفر نہیں کر سکیں گے۔

سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ جو ٹرانسپورٹرز یا سیاح قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کریں گے ان پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حج کے دوران ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں ٹرانسپورٹروں کو قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی  کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو مکہ مکرمہ لے جانے سے پہلے حج کے لیے منظور شدہ اجازت نامے کا ہونا ضروری ہے۔

ایڈوائرزی میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے ایام میں سیاح مقدس مقامات کی طرف سفر نہیں کر سکیں گے، اگر کوئی ٹرانسپورٹر بغیر پرمٹ کے کسی کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی گاڑی کو ضبط کر لیا جائے گا اور اس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ہمارے اکاؤنٹ بند کیے تو ہم نے گھر میں گھس کر مارا، عطا تارڑ

یہ قدم سعودی حکام کی جانب سے حج کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہےجس کا مقصد حج کے دوران نظم و ضبط کو برقرار رکھنا اور غیر ضروری افراد کے مقدس مقامات میں داخلے کو روکنا ہے۔

Scroll to Top