بھارت نے ریڈ لائن کراس کی تو بھر پور جواب ملے گا، مشاہد حسین سید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مشاہد حسین سید نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کی “ریڈ لائن” کو کراس کیا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہماری مسلح افواج بھی بہت مضبوط ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف نے واضح طور پر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ ماضی میں اس طرح کا کلیئر میسج نہیں دیا گیا تھا، جو بھارت کے لیے ایک سنگین اشارہ ہے۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت کو سفارتی محاذ پر شدید شرمندگی کا سامنا ہے، اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کی موجودہ حالت کو بھی مایوس کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جے شنکر اس وقت “رو رہا” ہے، جو بھارت کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت یا اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے اور ملک کی خودمختاری اور سلامتی کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا۔

Scroll to Top