ترکیہ کا دوٹوک اعلان! بھارت کی جارحیت ناقابل قبول،پاکستان کی حمایت میں کھڑا ہوگیا

ترکیہ کا دوٹوک اعلان! بھارت کی جارحیت ناقابل قبول،پاکستان کی حمایت میں کھڑا ہوگیا

ترکیہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلااشتعال خلاف ورزی اور شہریوں کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے ہر سطح پر پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ملاقات کی، جس میں بھارتی حملے کو ’’پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی‘‘قرار دیتے ہوئے اس پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ترک سفیر کا کہنا تھا کہ ترکیہ اس نازک گھڑی میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتا ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری رہے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، سفارتی حکمت عملی، اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں بھی کسی بھی علاقائی خدشے یا کشیدگی کے پیش نظر باہمی ہم آہنگی اور رابطے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی فضائیہ نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے مختلف شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی معصوم شہری شہید ہو گئے۔ تاہم پاکستان نے اس جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیارے، دو دیگر جنگی جہاز اور ایک ڈرون مار گرایا۔ پاک افواج نے بھارتی فوجی چیک پوسٹس اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا، جس کے بعد بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کی۔

ترکیہ کا بروقت اور دوٹوک مؤقف پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی حمایت کی حیثیت رکھتا ہے، جو دونوں ممالک کے گہرے اسٹریٹجک تعلقات کا مظہر ہے۔

Scroll to Top