بھارت میں خوف طاری، آئی پی ایل کاجاری میچ روک دیا

پاکستانی وار سے سہمی مودی سرکار نے دھرم شالہ کرکٹ سٹیڈیم میں جاری آئی پی ایل کے میچ کو رو ک دیا ہے۔

کرک انفو کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دھرم شالہ سٹیڈیم میں جاری انڈین پریمیئرلیگ کے میچ کو روک دیا گیاہے۔

دہلی کیپیٹلز اور پنجاب کنگز کے درمیان جاری میچ کو انتظامیہ نے روک دیا ہے ۔پہلے سٹیڈیم کی لائٹس بند کردی،اس کے بعد شائقین سے سٹیڈیم خالی کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ کا مقام پہلے ہی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی زرائع کی پاکستان کی جموں کشمیرائیر پورٹ پر حملے کی تردید

پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان 11 مئی کو دھرم شالہ میں شیڈول میچ کو اب احمد آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top