وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہندوستان کے سندور کو تندور بنادیا، شاہینوں نے وہ جہازگرائے جن پر وہ بہت ناز کرتا تھا۔
قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت پر اظہار خیال کرتے ہوئےوزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ وہ موقع ہے جس پرہمیں یک زبان اورمتحد ہونے کی ضرورت ہے، دشمن نے رات کی تاریکی میں ہم پر حملہ کیا، آج پوری پاکستانی قوم اپنے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دشمن نے ہمارے معصوم بچوں کو مارا، پہلگام واقعہ کا بھارت ایک جگہ پر بھی ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت پہلگام واقعے کے ثبوت کسی غیر جانبدار ملک کو پیش کرے،ترجمان پاک فوج کی عالمی میڈیا سے گفتگو
انھوں نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، بھارت امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں دہشتگردی کر رہا ہے اور جب بی جے پی حکومت میں آتی ہےتودہشتگردی ہوتی ہے۔





