پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا

پاکستان ایئر فورس نے اپنے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے ذریعے بھارت کے جدید ترین S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔

یہ کارروائی بھارتی شہر آدم پور میں کی گئی، جہاں پاکستان کے ہائپر سونک میزائلوں نے بھارتی سسٹم کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا۔

بھارت کا S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم دنیا کے جدید ترین دفاعی سسٹمز میں شمار ہوتا ہے، جس کی مالیت تقریباً 1.5 بلین ڈالر ہے۔ یہ سسٹم بھارتی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے، اور اس کی تباہی بھارتی دفاعی حکمت عملی کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

پاکستانی ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اپنی دقت اور طاقت سے دشمن کے اس اہم دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، جس سے بھارت کے فضائی دفاع میں سنگین خلل پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن ’’ بُنْیَانٌ مَّرَصُوْصٌ ‘‘ بھرپور طاقت کیساتھ جاری

پاکستانی حکام نے اس کامیاب آپریشن کو پاکستان کی دفاعی قوت اور ٹیکنالوجی کی کامیاب نمائش قرار دیا ہے۔

Scroll to Top