بھارت میں جاری آئی پی ایل (انڈین پریمیئر لیگ) کو مزید تاخیر کا سامنا ہےغیر ملکی کھلاڑی سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے گریز کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل کے بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے تیار نہیں ہیں۔
حالیہ صورتحال میں سکیورٹی کی صورتحال پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں موجود سکیورٹی خطرات کی وجہ سے وہ بھارت جانے کے لیے تیار نہیں ہیں جس سے لیگ کے شیڈول میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔
بھارت نے اس معاملے میں مزید احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک ہفتے کے لیے آئی پی ایل کو معطل کر دیا تھا تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث میچوں میں مزید تاخیر ہونے کا امکان ہے۔
کرکٹ کے شائقین اور ٹیموں کے لیے یہ ایک تشویش کا مقام بن چکا ہے کیونکہ آئی پی ایل کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام کھلاڑیوں کی موجودگی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خوف طاری، آئی پی ایل کاجاری میچ روک دیا
اگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے موقف میں تبدیلی نہ کی تو آئی پی ایل کے باقی میچوں کے آغاز میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے جس سے لیگ کے شیڈول پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔





