آپریشن بنیان مرصوص میں افواجِ پاکستان کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر ملک کی معروف شوبز شخصیات نے زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
معروف اداکاروں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں کو سراہا۔
اداکار عمران اشرف نے کہا کہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان، افواجِ پاکستان اور عوام سرخرو ہو گئے اور چند گھنٹوں میں آپریشن کی کامیابی نے دشمن کو واضح پیغام دیا۔
اداکار یاسر نواز نے کہا افواجِ پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دے کر ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا، ان کی بے مثال بہادری کو سلام ہے ۔
اداکار احسن خان نے کہا افواجِ پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان اور عوام کا نام روشن کیا، ہم ہمیشہ سنتے آئے ہیں کہ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور الحمدللہ آج یہ سچ ثابت ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا، وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری کا قوم کو یومِ تشکر پر مبارکباد
شوبز اداکاروں کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان پر حملہ کرنے والی ہر طاقت کو وہی انجام بھگتنا پڑے گا جو بھارت کو ہوا۔





