پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلی!جنید اکبر کو پی اے سی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کی ہدایت

پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلی!جنید اکبر کو پی اے سی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کی ہدایت

تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق یہ پیغام علیمہ خان کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو باقاعدہ طور پر پہنچایا، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جنید اکبر پارٹی کے تنظیمی امور اور عہدے پر مکمل توجہ مرکوز کریں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت پی اے سی جیسی اہم پارلیمانی ذمہ داری کے لیے عمر ایوب کے نام پر غور کر رہی ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

جنید اکبر نے اس پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ہر فیصلے کے پابند ہیں، اور جب بھی ہدایت ملی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں گے۔

یہ پیش رفت پارٹی کے اندر جاری تنظیمی رد و بدل اور قیادت کے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، پی ٹی آئی اس وقت اپنی پالیسیوں اور پارلیمانی کردار کو ازسرنو منظم کرنے میں مصروف ہے، اور اس عمل میں کئی اہم عہدوں پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔

Scroll to Top