ہندوستان کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے، سکیورٹی زرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔
سکیورٹی زرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی، بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
سکیورٹی زرائع نے مذید کہا ہےکہ پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ہماری افواج نےساری دنیا میں لوہا منوایا ہے،خواجہ آصف
سیکورٹی ذرائع کہنا ہے کہ حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔





