پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح پر خوشی منانے کا ایک منفرد انداز اپنایا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام ملکی و غیر ملکی پروازوں میں کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ اس کامیابی کا جشن منایا جا سکے۔ قومی ایئرلائن کے اس اقدام کو افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ نہ صرف اندرونِ ملک پروازیں بلکہ بین الاقوامی پروازیں جیسے ٹورانٹو، فرانس، عرب ممالک اور دیگر شہروں کی پروازوں میں بھی مسافروں کی خصوصی تواضع کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، آئی ایس پی آر
مسافروں نے دورانِ پرواز عملے کے ساتھ مل کر جشن میں حصہ لیا اورپی آئی اے کے اس جذبے کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق یہ اقدام قوم کے فخر اور جذبۂ یکجہتی کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔