پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز کی ٹورنامنٹ میں مسلسل نویں شکست ہے جبکہ وہ پہلے ہی پلے آف مرحلے سے باہر ہو چکی ہے۔
ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ یاسر خان نے 45 رنز اور طیب طاہر نے 36 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
کوئٹہ کی جانب سے عثمان طارق نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا، خرم شہزاد، وسیم جونیئر، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف کا تعاقب انتہائی سنسنی خیز انداز میں کیا اور آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنا کر فتح اپنے نام کی۔
حسن نواز نے 67 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ اوپنر خواجہ نافع نے 51 رنز کی اہم باری کھیلی، ملتان کی جانب سے شاہد عزیز نے سب سے بہتر باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10:کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دیدی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوزیشن پوائنٹس ٹیبل پر مزید مضبوط ہو گئی جبکہ ملتان سلطانز کے لیے سیزن کا اختتام مایوس کن رہا۔





