سوات میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

 خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

ان کارروائیوں کے دوران دو بہادر سپاہی بھی جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

دوسرا آپریشن بنوں کے علاقے میں کیا گیا جس میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے گھات لگا کر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دو دہشتگرد انجام کو پہنچے، تاہم اس جھڑپ میں پاک فوج کے دو جوان، سپاہی فہد علی طوری اور لانس نائیک صابر آفریدی جامِ شہادت نوش کر گئے۔

Scroll to Top