وزیراعظم شہباز شریف 25 مئی کو بیرونی دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف 25 مئی سے 30 مئی تک ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے۔
اس دورے کے دوران وہ ان ممالک کی اعلیٰ قیادت سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور پر سیر حاصل گفتگو کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے موقع پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران اظہارِ حمایت پر ان ممالک کی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔ دورے کا مقصد باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

دورے کے اختتامی مرحلے میں وزیراعظم 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں شرکت کریں گے، جہاں ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق عالمی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف مشن کا دورہ آج مکمل، حکومت دو جون کو وفاقی بجٹ پیش کرے گی

وزیراعظم کے اس اہم دورے کو سفارتی سطح پر پاکستان کی علاقائی موجودگی کو مضبوط بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top