سوشل میڈیا ایپس کے پاسورڈز چوری، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کا صارفین کے لیے الرٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ گوگل، مائیکروسافٹ اور فیس بک سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈز چوری ہو چکے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی الرٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مجموعی طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ایک ارب 80 کروڑ ریکارڈ لیک ہو چکا ہے، جس میں 18 کروڑ 14 لاکھ سے زائد حساس پاسورڈز شامل ہیں۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی حساس ایپس کے پاسورڈز تبدیل کریں اور ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن یعنی دوہری تصدیق کا طریقہ اپنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : گلیات میں تجاوزات کے خلاف بلڈنگ کنٹرول ایجنسی کی سخت کارروائی، غیر قانونی تعمیرات مسمار

صارفین کو مشکوک ویب لنکس پر کلک کرنے سے گریز کرنے اور اپنے تمام سوشل میڈیا اور ای میل اکاؤنٹس کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

Scroll to Top