ابوظہبی :ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 میں پاکستانی ٹیم نے کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سمیت کئی مضبوط حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور مختلف کیٹیگریز میں تمغے اپنے نام کیے۔
ایونٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بانو کوثر نے خواتین کی 48 کلوگرام کیٹیگری کے فیصلہ کن مقابلے میں بھارتی کھلاڑی رچا شرما کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔
ان کی شاندار فتح نے نہ صرف پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند کیے بلکہ پاکستان کو ایونٹ میں ایک نمایاں مقام دلایا۔
اس سے قبل چیمپئن شپ کے پہلے دن پاکستان کے ایم علی راشد اور ایم یوسف علی نے مردوں کی ڈوو کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ خواتین کے ڈوو ایونٹ میں اسرا وسیم اور کائنات عارف نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں : گلیات میں تجاوزات کے خلاف بلڈنگ کنٹرول ایجنسی کی سخت کارروائی، غیر قانونی تعمیرات مسمار
ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے، جو نہ صرف ملک کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ مارشل آرٹس کے شعبے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا ثبوت بھی ہے۔





