ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کمپنیوں پر چین کو مصنوعات فروخت کرنے پر پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن: امریکی محکمہ تجارت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے بعض امریکی کمپنیوں کو چین کو مخصوص مصنوعات فروخت کرنے سے روک دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد قومی سلامتی اور ٹیکنالوجی کے اسٹریٹجک تحفظات کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

برطانوی روزنامہ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکومت نے چین کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کرنے والے جدید سافٹ ویئر کی فروخت پر مؤثر طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ سافٹ ویئر چین کی چِپ ڈیزائننگ کی صلاحیت کو بڑھا سکتا ہے، جو امریکا کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

اسی سلسلے میں نیو یارک ٹائمز نے خبر دی ہے کہ چین کو جیٹ انجن ٹیکنالوجی اور چند مخصوص کیمیکلز کی برآمدات بھی روک دی گئی ہیں، جو حساس نوعیت کی تصور کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی جارحیت پر امریکہ کے بعد چین کا بھی ردعمل، خطے میں کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

امریکی محکمہ تجارت کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین کو اسٹریٹجک اہمیت کی حامل برآمدات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، اور کئی کمپنیوں کے ایکسپورٹ لائسنس میں اضافی شرائط شامل کر دی گئی ہیں تاکہ ان اشیاء کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

Scroll to Top