مہمند: مہمند کے عوام نے صاف پانی کی فراہمی اور پاک افغان شاہراہِ گورسل کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مہمند خویزئی میں سڑکوں کی بجائے عملی تعمیری کام کیے جائیں تاکہ عوام کو حقیقی سہولیات میسر ہوں۔
علاقہ کے رہائشیوں نے اٹا بازار کے عوام اور دکانداروں کے لیے پینے کے صاف پانی کا فوری انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں بیزئی سب ڈویژن میں اب تک ہائی سکول نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور نیا سکول تعمیر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
عوام نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیمی ادارے صرف عمارات کی حد تک محدود ہیں اور ان میں عملہ موجود نہیں، جس سے خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔ بیزئی سب ڈویژن میں سیاسی کمپاؤنڈ کو بھی آباد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ مقامی انتظامات بہتر ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں پانی، ٹریفک اور مسائل کی جڑ بی آر ٹی منصوبہ ہے، سردار حسین بابک
مقامی لوگوں کا مؤقف ہے کہ حکومتی توجہ اور وسائل کا حقیقی اور شفاف استعمال ہی علاقے کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہو سکتا ہے۔





