عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے کا ہو گیا۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 587 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نیا نرخ 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور میں وزیراعظم کی زیرصدارت قبائلی جرگہ جاری، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت شریک

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 357 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Scroll to Top