خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت پشاور میں اہم قبائلی جرگہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق جرگے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہیںجبکہ گورنرفیصل کریم اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے علاوہ قبائلی عمائدین اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی جرگے میں موجود ہیں۔
اجلاس میں صوبے میں امن و امان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جرگے میں اہم فیصلے کیے جائیں گے جن کا مقصد قبائلی علاقوں میں پائیدار امن کا قیام اور شدت پسندی کا خاتمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملزم ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا ، مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر انتہائی قدم اُٹھایا ،آئی جی
جرگے میں قبائلی عمائدین کی شرکت کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، اور اس مشاورت کے ذریعے قبائلی عوام کو حکومتی پالیسی سازی میں شریک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔





