پشاور: خیبرپختونخوا میں رواں سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران دہشتگردی کے 371 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 163 دہشتگرد ہلاک جبکہ 105 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پولیس ذرائع اور سی پی او رپورٹ کے مطابق صوبے کے 27 اضلاع میں ان واقعات کے دوران مجموعی طور پر 1479 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ 391 ملزمان کو نامزد کیا گیا، جبکہ ڈی آئی خان میں 176 اور ضلع کرم میں 166 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔
کارروائیوں کے دوران سب سے زیادہ دہشتگرد ڈی آئی خان میں مارے گئے، جہاں 74 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ بنوں میں 21 اور ٹانک میں 19 دہشتگرد مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تاریخی شکست کے بعد بھارت آبی دہشتگردی پر اُتر آیا ہے، عطا تارڑ
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں۔