پشاور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان 26 نومبر کے احتجاج کے دوران اپنا سارا ساز و سامان چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔
ارباب خضر حیات کا پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید نہیں کہ پی ٹی آئی دوبارہ اسلام آباد میں احتجاج کی کوشش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ضم اضلاع کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
ارباب خضر حیات نے کہا کہ اس واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ احتجاج میں شامل افراد کا عزم کمزور تھا اور وہ احتجاج کو جاری رکھنے کے لیے سنجیدہ نہیں تھے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ ملک میں امن اور استحکام کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔